بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے، عمران خان

عدلیہ کو جج کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے، وزیراعظم

فائل: فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے گھرو بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے کا بنیادی جز ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

 

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات شب برات کے موقع پر پیر ودھائی کے قریب قائم ’پناہ گاہ‘ کے دورے میں وہاں موجود افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے اچانک دورے میں وہاں موجود افراد سے دی جانے والی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ انہوں نے فراہم کردہ سہولیات کا خود بھی جائزہ لیا اور اس پر اطمینان ظاہر کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پورے ملک میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی اور موجودہ پناہ گاہوں کو وسعت دی جائے گی۔

ان کا کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ پناہ گاہوں سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کے سلسلے میں مخیر حضرات کا تعاون اور ان کی جانب سے کی جانے والی پیشکشیں  حوصلہ افزا ہیں۔


متعلقہ خبریں