برطانوی فوجیوں نے اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کو نشانے پر رکھ لیا

برطانوی فوجیوں نے اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کو نشانے پر رکھ لیا

کابل: افغانستان میں تعینات برطانوی فوج کے اہلکاروں کی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کی تصویر پر نشانہ بازی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرمؤقر امریکی نیوز ٹی وی چینل ’اسکائی نیوز‘ کے دفاعی اور سیکیورٹی امور کے نمائندے ’Alistair Bunkall‘ نے ایک وڈیوشیئر کی جس میں افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں کو نشانہ بازی کی مشق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

Sky News Defence & Security Correspondent | Chairman, World Counter Terror Congres

اسکائی نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ برطانوی فوجیوں نے نشانہ بازی کی مشق کے لیے برطانوی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کی تصویر کا انتخاب کیا ہوا ہے۔

وڈیو میں نشانہ بازی کی مشق کی وجہ سے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کی تصویر گولیوں سے چھلنی دکھائی دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پہ نشانہ بازی کی مشق کرنے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد چار دکھائی دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی وڈیو کا برطانوی وزارت دفاع نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی وڈیو پربرطانیہ کی شیڈو کابینہ میں سیکریٹری دفاع سمیت دیگر عسکری حکام نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ وائرل ہونے والی وڈیو سب سے پہلے انسٹا گرام پرشیئر کی گئی تھی جس میں باقاعدہ تحریر تھا کہ ’اب خوش‘۔

برطانیہ کی لیبر پارٹی نے بھی اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اوراس عمل کو ناقابل قبول اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔

برطانیہ کی برسراقتدار پارٹی کے اراکین نے بھی اس ’حرکت‘ کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے فی الفور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ روز ہی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کو بریگزٹ کے معاملے پر بات چیت کی پیشکش کی تھی۔


متعلقہ خبریں