ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا



اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ تاہم مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں آج بھی سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود رہے گا جب کہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

شہر قائد میں بھی آج گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے تاہم موسم آج بھی گرم اور خوشک رہے گا۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ ہوا چار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی پڈعیدن 44 ڈگری سینٹی گریڈ، ٹنڈوجام، حیدر آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم  خشک جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہا۔

اسلام آباد میں پولن کی مقدار

موسم بہار کے آتے ہی وفاقی دارالحکومت میں پولن کی انتہائی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں پولن کی سب سے زیادہ مقدار اسلام آباد کے سیکٹر ایچ8 میں ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں موسم بہار، قومی ادارہ صحت کا انتباہی مراسلہ جاری

اسلام آبا کے سیکٹر ای8 میں 8663، ایف10 میں 6708، جی6 میں 7798 اور ایچ8 میں 39486 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکام نے ہدایت جاری کی ہیں کہ متاثرہ علاقوں کے عوام روزانہ نیا ماسک استعمال کریں اور الرجی سے متاثرہ افراد بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔ میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق اسلام آباد میں 15 اپریل تک پولن کی مقدار میں اضافے کا امکان ہے تاہم 15 اپریل کے بعد پولن میں کمی واقع ہوگی۔


متعلقہ خبریں