اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 506 پوائنٹس کی کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی رہی، کاروبار کا اختتام 506 پوائنٹس کمی سے 37516  پوائنٹس پر ہوا۔

جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز ہی منفی انداز میں ہوا جب مارکیٹ کے ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 956 پر ٹریڈ کرتارہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں شدید مندی رہی اور506 پوائنٹس کمی سے مارکیٹ 37516 پر بند ہوئی۔

دن بھر میں کاروبار کے دوران 16 کروڑ سے زائد شئیرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کیے گئے شئیرز کی مالیت چار ارب سے زائد رہی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتارچڑھاؤ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 13پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار22 پوائنٹس پربند ہوئی تھی جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 319 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں 165 میں منفی اور 127 میں مثبت کاروبار ہوا جب کہ گزشتہ روز ڈالر کی اڑان بھی اونچی رہی۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح  پر پہنچ گئی 

منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 200 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ ہوا تھا جس کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے باعث گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں