ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان نہ کرنے پر سیلیکشن کمیٹی کو سوالات کا سامنا



ورلڈ کپ دو ہزار انیس کے لیے تیاریاں جاری ہیں  لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیلیکشن کمیٹی اب تک اسکواڈ کا فیصلہ ہی نہیں کرسکی اس پر سلیکشن کمیٹی کو سوالات کا سامناہے۔

چیف سیلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں بالکل ٹھیک چل رہی ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف آخری دو میچوں میں قومی ٹیم نے فائٹ بیک کیا۔

دوسری طرف اب تک ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان نہ کرنے پر پی سی بی کی سیلیکشن کمیٹی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق ورلڈ کپ میں سرفراز احمد پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شعیب ملک، جنید خان، محمد عامر، عمر اکمل، محمد عباس اور یاسر شاہ پرفارم نہ کر سکے۔

عمر اکمل نے ایک مرتبہ پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کر کے اپنے پاوں پر کلہاڑی مار دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کے پی سے فاسٹ بولر اچھے ملتے ہیں، انضمام

میگا ایونٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان چودہ اپریل کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے 2اپریل کو  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے فیٹنس ٹیسٹ 14 اور 15 اپریل کو ہوگا اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ  ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم 11 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی اور اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیے:آسٹریلیا کیخلاف کارکردگی مایوس کن، ورلڈ کپ کیلئے فٹنس پر سجھوتہ نہیں ہوگا، مکی

پاک آسٹریلیا سیرز پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پانچ میچوں میں شکست مایوس کن ہے لیکن کئی مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں، سریز میں پانچ سنچریز، سرفراز کا اچھا بیک اپ اور ایک بہترین فاسٹ بولر ملا، محمد عامر بہترین بولر ہیں، انہوں نے وکٹ نہیں لی جس پر انضمام الحق اور میں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں