سفید رنگ سے ممتاز اور شاہ جہاں کی محبت کو اجاگر کرنے والی طالبہ


کراچی اسکول آف آرٹس کی طالبہ نے سفید رنگ سے ممتاز اور شاہ جہاں کی محبت کو ایسے انداز میں اجاگر کیا ہے  کہ آرٹ کے مداح تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

کراچی اسکول آف آرٹس میں سجی نمائش میں فن کے قدردانوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی  نمائشوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔
کراچی اسکول آف آرٹس میں رنگا رنگ نمائش سجی  تو نوجوان تخلیق کار فرحانہ نے اظہار کے لئے سفید کاغذ کا انتخاب کیا۔ممتاز اور شاہ جہاں کی محبت کو سفید کاغذ سے ایسی شکل دی کہ دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔


فرحانا کا کہنا ہے کہ محبت کا موضوع اس لئے چنا  کیوں کہ ممتاز اور شاہ جہاں کی لازوال محبت آج بھی زندہ ہے  اور سفید رنگ رکھنے کا مقصد محبت کی پاکیزگی دکھانا ہے۔
آرٹ کے مداحوں کا کہنا تھا کہ نوجوان فنکاروں کی تخلیقی سوچ میں بڑی گہرائی ہے ۔ تعلیمی اداروں میں  ایسی نمائشوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔


فرحانہ نےآرٹ کی نئی جہت میں لازوال محبت کے کرداروں کو کمال مہارت کے ساتھ پیش کر کے خوب داد سمیٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:جسمانی معذوری کے باوجود منفرد شاہکار بنانے والا آرٹسٹ

جنگلی حیات کی تصویری نمائش اختتام پذیر ہو گئی


متعلقہ خبریں