تعلیم سے محروم رہنے والے بچوں کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے،صدر مملکت



اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے۔  تعلیم سے محروم رہنے والوں بچوں کی ذمہ داری بھی ہم پر عائد ہوتی ہے۔ دنیا میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔عالمی ترقی میں پاکستانی نوجوانوں کو بھی حصہ دار بننا چاہیے۔ نوجوانوں کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے سیدھی راہ پر چلنے کی دعا مانگنی چاہیے۔ ماں باپ کی نصیحتوں پر عمل کرنیوالا انسان ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے۔خوشیوں کا تعلق مال و دولت سے نہیں ہوتا۔خوشیوں کا تعلق انسانی ہمدردی ، تقویٰ اور پرہیزگاری سے ہے۔دل میں ہمیشہ انسانیت کے لئے ہمدردی موجود ہونی چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا زندہ قومیں اپنے معاشروں میں نادار طبقے کا خیال رکھتی ہیں۔جتنا بڑا عہدہ ہو تا اتنی ہی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔تعلیم سے محروم رہنے والوں بچوں کی ذمہ داری بھی ہم پر عائد ہوتی ہے۔قدرتی آفات کے دوران عوام نے ہمدردی اور مدد کی لازوال مثالیں قائم کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن کاوشیں کر رہی ہے، صدر عارف علوی

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا پاکستان نے 35لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔ انسانی ہمدردی ہمارے دین و مذہب اور دلوں میں بسی ہوئی ہے۔معاشرے میں لوگوں کو ساتھ لے کر نہ چلیں تو فرسٹریشن پیدا ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں