ایف بی آر میں نیا آن لائن سسٹم بنا رہے ہیں، حماد اظہر


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں ایسا آن لائن سسٹم بنا رہے ہیں کہ صارف کو دفاتر کے چکر ہی نہ لگانا پڑیں۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے ایف بی آر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم ایک ویب سائٹ کا آغاز کر رہے ہیں جس کے اندر مستقبل میں ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے ایک پورٹل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں آئندہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ ہم جائیداد کی ایویلو ایٹ کر رہے ہیں اور جیسے جیسے مارکیٹ ویلیو آگے بڑھے گی قیمتیں کم کرتے چلے جائیں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ روز ڈیٹا انٹیگریشن پر بات ہوئی ہے تو ہم 360 ڈگری ڈیٹا سینٹر بنا رہے ہیں اور جو لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کو سہولیات بھی دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نان فائلرز کے لیے مسائل کھڑے کر دیے گئے ہیں وہ کہیں نا کہیں اپنے فنگر پرنٹ چھوڑ جاتے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر ادارے کے ہیومن ریسورس کو ایلوکیشن بھی کر رہے ہیں جب کہ ایف بی آر کے تمام دفاتر میں کام کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانیوں کے بیرون ملک بینکوں میں11ارب ڈالر ہیں، وزیرریونیو

وزیر مملکت نے کہا کہ ہم ایسا آن لائن سسٹم بنا رہے ہیں کہ صارف کو دفاتر ہی نہیں آنا پڑے گا اور گھر بیٹھے کوئی بھی درخواست دے سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے بہتری کے لیے سلو ڈاؤن لیا جاتا ہے جو نظر بھی آ رہا ہے۔

جیسے ہی تیل کی قیمتیں اوپر گئی ہیں حکومت نے فوراً ہی ٹیکس میں کمی کر دی، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا کہ مصبائل ٹیکس کارڈز پر حکومت کو 60 سے 70 ارب کا نقصان ہے، برآمدات میں کمی ہو تو ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں گروتھ کم ہوتی ہے تاہم کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ فار آڈٹ سے ایف بی آر اور ٹیکس میں بہت بہتری آئے گی۔


متعلقہ خبریں