ملک میں چھپے ٹیلنٹ کو موقع دینے کی ضرورت ہے، سلطانہ صدیقی


کراچی: صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں چھپے ٹیلنٹ کو موقع دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں جاری پانچ روزہ زیب میڈیا فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ملک میں چھپے ٹیلنٹ کو موقع دینے کی ضروت ہے تاکہ وہ ہر میدان میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے رجحان اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے سوفٹ ایمیج کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور اسی سے پہچانے بھی جاتے ہیں۔ ٹی وی پر کچھ بھی بناتے ہوئے وقت لگتا ہے لیکن سوشل میڈیا کا معاملہ تو ایسا ہے کہ ادھر آپ کی زبان پھسلی اور فوراً ہی سب دنیا کے سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں میں چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں سب کو مل کر اپنا حصہ ملانا ہو گا۔ ابتدا میں بچے چھوٹی چھوٹی فلمیں بنائیں اور جو اچھی ہوں انہیں فنڈز کر کے بہتر پلیٹ فارم تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔ ایسے طلبا کے لیے اسکالر شپ کی بھی کوشش کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ہم نیٹ ورک کے بینر تلے سولس میوزک فیسٹیول

ہمیں بچوں کی مثبت کوششوں کوسراہنا چاہیے تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں، سلطانہ صدیقی

تقریب میں صدر زیبسٹ شہناز وزیر علی نے پانچ روزہ زیب میڈیا فیسٹول کے مختلف سیشنز پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ رواں سال فیسیٹول کی تھیم ’’ پاکستان کی دریافت ‘‘ ہے جس میں فلم، ڈیزائنگ، فوٹوگرافی اور ڈاکومینٹری کے ذریعے پاکستان کے کلچرل کو فروغ دینا ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں جاری پانچ روزہ فیسٹیول چھ اپریل تک جاری رہے گا، جس میں طلبا کی بڑی تعداد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں