اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کانام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

فوٹو: فائل


سابق وزیراعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کانام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کر دیا ہے۔ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا  نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیاگیا ہے۔
ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شہباز شریف چند روز تک لندن روانہ ہوں گے۔شہباز شریف لندن میں اپنی پوتی کی تیمارداری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

یاد رہے لاہور  ہائی کورٹ نے 26مارچ کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

وکیل شہبازشریف نے موقف اپنایا تھاکہ نیب نے جب شہباز شریف کو بلایا شہباز شریف پیش ہوئے پھر بھی نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

وکیل نیب نے عدالت کو بتایا کہ 23 اکتوبر کو آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کی، شہباز شریف کے اکاؤنٹس سے مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔

وکیل شہبازشریف نے موقف اپنایا کہ ایان علی کے کیس میں بھی عدالت نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، حکومت نے ضمانت منظور ہونے کے فوری بعد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، نیب والے تو مذاق کر رہے ہیں، نواز شریف بھی اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔

وکیل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بھی انکوائری اور انوسٹی گیشن کے دوران ملک سے باہر آتے جاتے رہے ہیں۔، وزیر اعظم عمران خان ہر روز کہتے ہیں کہ شہباز شریف کو فکس کرنا ہے

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں