پاکستان فضائی آلودگی سے زیادہ اموات کے شکار سرفہرست ممالک میں شامل


پاکستان دنیا کے ان 5 سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ہے  جہاں فضائی آلودگی کے باعث زیادہ اموات ہوتی ہیں ۔

امریکی ادارے ہیلتھ ایفیکٹ انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کی اسٹیٹ آف گلوبل ایئررپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فضائی آلودگی سے بیس ماہ کے تناسب سے عمر میں کمی ہوگی جس کا جنوبی ایشیا پر گہرا اثر پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان فضائی آلودگی سے زیادہ اموات کے شکار سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ہےرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودگی دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات کا پانچواں بڑا سبب ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا میں آلودگی کے شکار سرفہرست پانچ ممالک میں چین، بھارت، پاکستان، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
چین کی جانب سے آلودگی کے خاتمے کے لیے بڑی اصلاحات متعارف کروائی گئیں لیکن یہاں دو ہزار سترہ میں آلودگی کے باعث 8 لاکھ 52 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹ کے مطابق آلودگی کے باعث دو ہزار سترہ میں مجموعی طور پر چودہ کروڑ ستر لاکھ زندگیوں کا خاتمہ ہوا۔
مشرقی ایشیا میں بچوں کی عمریں آلودگی کے باعث تئیس ماہ مختصر ہوگی جس کے مقابلے میں ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک اور شمالی امریکا میں بیس ہفتے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:موحولیاتی آلودگی سے بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے، ڈبلیو ایچ او

آلودگی کے اسباب میں گھروں میں کھانا پکانے کے لیے کوئلہ جلانا، لکڑی اور دیگر ذرائع کے استعمال کو بھی قرار دیا گیا ہے جو جنوبی ایشیا، مشرقی ایشیا اور افریقی ممالک میں عام ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک  تحقیق کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے بڑھ جانے سے بچوں کی صحت اور نشونما متاثر ہورہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کئی بچے فوت بھی ہو جاتے ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات اور پالیسی کی تجویز دی۔

ادارے کی ایک رپورٹ میں یہ سامنے آیا کہ 2016 میں چھ لاکھ بچوں کی اموات سانس کی بیماریوں کی وجہ سے ہوئی، ان اموات کی وجہ ماحولیاتی آلودگی۔

اس رپورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کی وجہ ان کا زیادہ تیزی سے سانس لینا بتایا گیا۔

اس کے علاوہ حاملہ خواتین بھی بہت بری طرح ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پیدائش کے بعد بچوں میں اس کے اثرات رہ جاتے ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بچوں کی ذہنی افزائش متاثر ہوتی ہے اور وہ دمہ اور کینسر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں