ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان پر منی لانڈرنگ کے الزام پر تحقیقات شروع

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے  معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے۔ ایف بی آر کے مطابق  راحت فتح علی خان کا سال دوہزار سولہ کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا جارہا ہے۔  ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو سات روز کی مہلت دیدی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق سات روز تک تمام ریکارڈ جمع نہ کرایا توراحت فتح علی خان کے خلاف  قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل بھی  ایف بی آر کی طرف سے  سال دوہزار چودہ اور پندرہ میں  راحت فتح علی خان کے ٹیکس معاملات کا  آڈٹ کیا جاچکا ہے۔

ایف بی آر نے ملک بھر سے راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بھی ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔

گلوکار راحت فتح علی خان کوایڈوانس ٹیکس کی مد میں 9 لاکھ روپے کا نوٹس جاری کیا۔  گلوکار راحت فتح علی خان نے تاحال سال 2019 کے تیسرے کوارٹر کا ایڈوانس ٹیکس ادا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کے 100بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف سخت ایکشن کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے2017 میں بھی گلوکار راحت علی خان کےتمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے ایک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کی ریکوری کرلی تھی۔ راحت علی خان کے ذمہ انکم ٹیکس کی مد میں تنتیس لاکھ اڑتیس ہزار روپے واجب الادا تھے۔

گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمہ سال دوہزار پندرہ کا انکم ٹیکس واجب الادا تھا جبکہ وہ مجموعی طور پر انکم ٹیکس کی مد میں تینتیس لاکھ اڑتالیس ہزار روپےکے نادہندہ تھے۔

ایف بی آر نے خفیہ بنک ٹرانزیکشن کا سراغ لگا کر راحت فتح علی خان پر ٹیکس عائد کیا تھا۔ٹیکس کی ریکوری ڈی ایچ اے زیڈ بلاک الفلاح بنک برانچ کے اکاؤنٹ سے کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں