نیب کا ملزموں کو ہتھکڑیاں پہنانا قانون اور شریعت کی خلاف ورزی ہے، قبلہ ایاز


اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ نیب کی طرف سے ملزموں کو ہتھکڑیاں پہنانا قانون اور شریعت کی خلاف ورزی ہے۔ جرم ثابت ہونے سے قبل ملزم کی میڈیا میں ہتک اسلام اور تکریم انسانیت کے منافی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد چیئرمین قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) آرڈیننس کو جانچنے کے لیے جسٹس ریٹائر رضا خان کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی جائزہ لے گی کہ کون کون سا نیب قانون شریعت کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے آٹھ مارچ کے عورت مارچ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں