گیس کمپنیاں بھی مہنگائی کے طوفان کی زدمیں، ایل این جی کی قیمت میں بھی اضافہ


اسلام آباد: پیٹرول، ایل پی جی اور بجلی کے بعد درآمدی ایل این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت بھی بڑھا دی۔ سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 0.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگر کی جانب سے سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 10.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ مارچ کے دوران سوئی نادرن کے لیے قیمت 10.30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے مارچ کی قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے آج ہی نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری پاور اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اب صارفین پر پانچ ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کا طوفان، بجلی کی قیمت میں 81 پیسے اضافہ

اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتں  6.6 روپے فی لیٹر بڑھائیں تھیں جس سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔

اسی طرح دواؤں  کی قیمتوں میں دو ماہ کی مختصر مدت میں دوسری بار اضافہ ہوا جس سے ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔


متعلقہ خبریں