حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا، آصف زرداری



گڑھی خدابخش:سابق صدر آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم کوچ کریں ، اسلام آباد چلیں اور انہیں اتاریں۔ اگر ہم نے حکومت کو رہنے دیا تو یہ پاکستان کو 100 سال پیچھے لے جائیں گے۔

گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ گھر میں ہوں یا جیل میں،پیپلز پارٹی انہیں حکومت سے نکال کر رہے گی ۔

جیالوں کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ صبر کریں ہم جلد ان کو نکالنے کے لیے تحریک کا اعلان کریں گے۔

سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ مجھ پرکیسز بنائے گئے کیونکہ یہ 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھٹو کو کل ہی قبر میں اتارا ہے، ان کی سوچ ہر جگہ زندہ اور موجودہے۔

سابق صدر نے کہا کہ جب سلکیٹڈحکومت تو کہا کہ اس کو 18 ویں ترمیم کے خاتمے کے لیے لایا گیا ہے، اب وزیراعظم خود بھی پھٹ پڑا ہے کہ خزانہ خالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیسہ تم سے اکٹھا نہیں ہورہا تو چھوڑ دو، کوچ کرنے کا وقت آگیا ہے کہ اسلام آباد جائیں اور اسے نکالیں، یہ پاکستان کو 50 سال پیچھے لے گیا اور 100 سال اور پیچھے لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:خبردارکرتاہوں اٹھارہویں ترمیم کو نہ چھیڑو، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، اس طرح غریب جی نہیں سکتا۔

سابق صدر نے کہا کہ اب حکومت کو نکالنے کی تیاری کریں، ہم جلد اعلان کریں گے اور اسے نکالنے کی تحریک کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں