مہنگائی سے پریشان عوام کو اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا انوکھا مشورہ


 پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی مشتاق غنی نے مہنگی بجلی، گیس اور ضروریات زندگی سے پریشان عوام کو دو کے بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا علاج کے لیے دوکے بجائے ایک روٹی کھائی جائے۔

مشتاق غنی کے مشورے کو عوام نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حکمران تو اپنا کھانا کم کریں، عوام کے ٹیکسز پر چلنے والے پہلے اپنی عیاشیوں کمی لائیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں مہنگائی پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرپارہی ہے اس لیے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے مشورے دے رہی ہے۔

دوسری طرف بعض شہریوں نے ان کے مشورے پر تو تبصرہ نہیں کیا تاہم انہوں نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات برے تو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، مشکل فیصلوں سے گھبرانا نہیں چاہیے،امید ہے آگے حالات اچھے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں