انجلینا جولی اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل بننے کے لیے پرامید

انجلینا جولی اقوام متحذہ کی سیکریٹری جنرل بننے کے لیے پرامید

اسلام آباد: ہالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ و ماڈل انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا منصب حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر کے طور پر دنیا بھر کے دورے کرنے والی انجلینا جولی نہایت پرامید ہیں کہ وہ یہ اعلیٰ ترین منصب حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوجائیں گی۔

مؤقر جریدے ’پیپل‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ مجھے نہیں مل سکتا ہے۔

اپنی جانداراور بے ساختہ اداکاری کے ذریعے پوری دنیا میں لاکھوں ’فین فالوئنگ‘ کی حامل اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ میرا ویژن مجھے ایک دن اس منصب تک لے جائے گا۔

پیپل کو دیے گئے انٹرویو میں انجلینا جولی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے مزید امن فوج کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کو جنسی تشدد کے حربوں سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو مزید مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پـٹ سے علیحدگی اختیار کرنے والی اداکارہ انجلینا جولی کی فی الوقت تمام تر توجہ کا مرکز ان کے چھ بچے اور پیشہ ورانہ امور ہیں۔

انجلینا جولی کی ایک وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ انہوں نے دنیا کے مختلف علاقوں سے بچے گود لیے ہیں جن کی وہ پرورش کا فریضہ سر انجام دے رہی ہیں۔

ان کے ایک بیٹے ماڈوکس کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ سال یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا اہل ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں