بغیر دستاویز کے اب پاکستان میں کاروبار نہیں ہوگا،اسدعمر


وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ اب بغیر دستاویز کے پاکستان میں کاروبار نہیں ہوگا۔انہوں نےکہا  پہلے ڈالربےلگام تھااب اصل قیمت پرٹریڈ ہورہا ہے۔۔ افواہیں نہ پھیلائی جائیں،اسد عمر نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ روپے کی قدر کم نہیں ہوگی۔  پاکستان کی  300سے 350ارب کی معیشیت ہے لیکن دنیا کی کھربوں کی اکانومی ہے۔ہماری کیپیٹل مارکیٹ میں اس طرز سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی،لیکن اب لگتا ہے کہ لوگ اس طرف آنا شروع ہوگئے۔ جب تک ہم اپنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو نہیں بڑھائینگے اس وقت تک روزگار کے نئے مواقع نہیں مل سکتے۔کیپیٹل مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کرنا پڑےگی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہابیرون ملک میں چھوٹے معاہدے ہوتے ہیں ارر لوگ ایمانداری سے پیسے لگاتے نکالتے ہیں، یہاں لوگ زیادہ ہیر پھیر کرتے ہیں، کیا پاکستان دنیا کا حصہ بننا چاہتا ہے یا نہیں؟

اسد عمر نے کہا آپ خوش رہیں نارتھ کوریا کی طرح زندگی گزاریں اوردنیا سے کٹ جائیں، بغیر دستاویز کے اب کاروبارونہیں ہوگا۔ہم نے بڑے اور مشکل فیصلے کیے ہیں۔

’ڈالر کی قیمت پر آئی ایم ایف سے کوئی بات نہیں ہوئی،اسد عمر‘

وزیر خزانہ نے کہا جب ایک شخص مارکیٹ میں پیسے لارہا ہے اسکا بینک اکاؤنٹ ہے تو بس اس سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے،10الگ قسم کے ٹیکسز اور سسٹم لاکر کیوں لوگوں کو مشکل میں ڈالتے ہیں؟ایز آف ڈوئنگ بزنس کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں مسائل کو دور کرکے آسان مواقع دیے جائیں گے۔ افواہیں پھیلانا بند کردیں،کچھ بھی مارکیٹ میں آجاتا ہے کہ ڈالر 160 کا ہونے والا ہے۔ ایکسچینج ریٹ بے لگام تھا،آج کچھ فیصلے ہورہے ہیں تو اسمیں ہمارا ساتھ دیں۔۔روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر اونچارکھاگیا ہے۔ڈالر کی قیمت پر آئی ایم ایف سے کوئی بات نہیں ہوئی۔اسد عمر نے یہ دعوی بھی کیا کہ روپے کی قدر کم نہیں ہوگی ۔

پاکستانی معیشت کا حجم معاشی نمو کےمقاصد نہیں دے رہا۔معیشت کی مشکلات کااندازہ ہے۔معاشی بہتری کےلیےعملی اقدامات کی ضرورت ہے۔پائیداراقتصادی ترقی کےلیےاقدامات کیےجارہےہیں۔
اسد عمر نے کہا پاکستانی کمپنیزصرف ڈومیسٹک ضروریات پوری کرتی ہیں۔ دنیاکےساتھ چلنے کےلیےہمیں کارکردگی دکھانی ہوگی۔معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسد عمر نے کہااین ایف سی پر کام شروع کر دیا ہے،حکومت نے بڑے اور مشکل فیصلے کیے ہیں۔خدا کا واسطہ ہے افواہیں پھیلانا چھوڑ دیں۔ہمیں اپنے قوانین کو دنیا کے بہترین طریقوں پر منتقل کرنا ہو گا۔۔ عام طور پر تبدیلی کو پسند نہیں کیا جاتا کیونکہ تبدیلی سے تباہی بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی موجود ہے، اسد عمر

چئیرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری  نے خطاب میں کہا کہ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے کہ آپ اپنی کمپنی کو ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ کرکے کاروبار کا آغاز کرسکتے ہیں۔

تقریب میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اسٹاک ڈائریکٹرز بھی شریک تھے۔
ممبرز اور ڈائریکٹرز نے بیل بجاکر کاروبار کا آغازکیا۔


متعلقہ خبریں