رحیم یار خان حادثہ:ٹرینیں چوتھے روز بھی تاخیر کا شکار

ٹرین آپریشن 56 روز بعد بحال کر دیا گیا

رحیم یار خان میں مال گاڑی کے حادثے کے بعد چوتھے روز بھی کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

رحیم یار خان حادثہ کے باعث کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اور ملتان میں ٹرینوں کا نظام ابھی تک معمول پر نہیں آسکا۔ گاڑیوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔  ریلوے اسٹیشنوں پر ناقص انتظامات اور پانی کی قلت سے مسافروں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

رحیم یار خان پر ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے ملک بھر میں ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کو بریک لگ گئی ہے۔چار روز گزرنے کے باوجود بھی ٹرین آپریشن اپنے معمول پہ نہیں آ سکا

ریلوے انتظامیہ گڈز ٹرین کی ڈی ریلمنٹ کے 4 روز بعد بھی شیڈول بحال نہ کرسکی۔ علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ جبکہ شاہ حسین 1 گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچیں گی۔
بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ تیز گام 30 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچے  گی۔کوئٹہ سے لاہور آکر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ لیٹ ہے۔

کوئٹہ سے براستہ لاہور آنے والی اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے 55 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رحیم یارخان حادثہ:ٹرینوں کا نظام معمول پر نہ آسکا، مسافر پریشان

کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ جبکہ جناح ایکسپریس م 2 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچیں گی۔

عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 55 منٹ تاخیر سے لاہور پہنچی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرینیں لیٹ ہونے پر معافی چاہتاہوں، ہم نے 24ٹرینیں چلائی ہیں مزید بھی چلائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا ہماری 18 گھنٹے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔لوگ خبریں لگوا رہے ہیں کہ ہم نے فالتو ٹرینیں چلائیں۔ مخالفین سن لیں ہم 16 ٹرینیں اور چلائیں گے۔ دس مزید فریٹ ٹرینیں بھی چلائیں گے۔ عمران خان نے پی ایس او کا کام ریلوے کو دلوا دیا ہے


متعلقہ خبریں