پہلی سعودی خاتون ریسر فارمولا فور کار ریس میں حصہ لیں گی


سعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی کے خاتمے کے بعد پہلی سعودی خاتون ریسر ہیں جوبرطانوی فارمولا فور کار ریس میں حصہ لیں گی۔

ستائس سالہ ریما جوفالی دفاعی چیمپین ڈبل ریسنگ میں لوئس فوسٹر اور سباسچین الواریز کے ہمراہ ڈرائیو کریں گی۔

سعودی  حکومت  کی جانب سے 2018 میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کے چند ماہ بعد ہی ریما جوفالی نے کار ریسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا ۔

جدہ میں پیدا ہونے والی ریما جوفالی کہتی ہیں کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یاد رہے سعودی حکام کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت  دینے کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تناظر میں خواتین کو ڈرائیونگ سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے کی آزادی دی گئ ہے جس کے بعد سے سعودی خواتین مختلف شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:سعودی تاریخ میں پہلی بار خاتون سفیر تعینات

سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال 24 جون 2018 کو خواتین پر عائد ڈرائیونگ کی  پابندی  کو ختم کرنے کے بعد سے اب تک تقریباً ستر ہزار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں