سندھ میں مفرور ملزمان کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی

عدالت کا سندھ حکومت کو پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

کراچی :سندھ میں خطرناک دہشت گردوں سمیت مفرور ملزمان کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 50180 ملزمان مفرور قراردیے گئے  ہیں۔

سندھ پولیس نے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے۔ مفرور ملزمان  سے متعلق رپورٹ کی کاپی ہم نیوز نے حاصلِ کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب زائد مفرور ملزمان کی تعداد کراچی کی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی میں خطرناک دہشت گردوں سمیت 22127 ملزمان مفرور ہیں۔ لاڑکانہ ڈویژن مفرور ملزمان میں دوسرے نمبر پر ہے۔لاڑکانہ ڈویژن میں 13135 ملزمان مفرور ہیں۔

حیدرآباد ڈیویژن میں 6301 ملزمان مفرور ہیں۔ سکھر ڈویژن میں 3841 اور میرپور خاص ڈویژن میں 742 ملزمان مفرور ہیں۔

شہید بےنظیر آباد ڈیویژن میں 3970 ملزمان مفرور ہیں۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کےلئے نادرا کو خط لکھا ہے۔مفرور ملزمان کے نام ای سی ایل ڈالنے کےلئے ایف آئی اے کو بھی خط لکھا ہے۔

عدالت نے مفرور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ ان  تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ان کے نام اخبارات میں شایع کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ پولیس میں اصلاحات کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ ہاٸیکورٹ میں آغاسراج درانی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے مبینہ فرنٹ مین کی پاکستانی آمد کی راہ ہموار کی گئی ہے سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی عدم موجودگی میں دس روز کےلیے دو لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں