جنوبی کوریا میں 5 جی نیٹ ورک کا آغاز


جنوبی کوریا میں دنیا کے سب سے بڑے 5 جی نیٹ ورک کا آغاز کر دیا گیا ،،اب صارفین کو تیز ترین وائرلیس ٹیکنالوجی کی سہولیات میسر ہوں گی۔

جنوبی کوریا ٹیکنالوجی کی ریس میں امریکہ ، چین اور جاپان سے آگے نکل گیا, فائیو جی کے ذریعے انٹرنیٹ کی رفتار 4 جی کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ تیز ہو گی۔

جنوبی کوریا کی ٹیلی کام کی سہولتیں فراہم کرنے والی تین بڑی کمپنیاں، ایس کے ٹیلی کام، کے ٹی اور ایل جی یو پلس نے اپنی 5 جی سروسز کا آغازکر دیا ہے۔

جنوبی کوریا کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ایس کے ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدا میں 6 مشہور شخصیات کو 5 جی سروسز فراہم کی ہیں جن میں پاپ بینڈ ایگزو کے دو ارکان اور اولمپک آئس سکیٹنگ کے مشہور کھلاڑی کم یو نا شامل ہیں۔

تقریب میں عوام کو فائیو جی ٹیکالنوجی سے کیا کیا تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی اس کے لیے خاص ٹیبلو بھی تیار کیے گئے تھےعام صارفین کو ان سروسز کی فراہمی آج سے شروع کی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 جی کے ذریعے انٹرنیٹ کی رفتار 4 جی کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ تیز ہو گی۔

دو ہزار چونتیس میں دنیا کی معیشت میں فائیو جی سروسز کی مدد سے 565 بلین ڈالر کا اضافہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

جنوبی کوریا میں فائیو جی سروسز کے آغاز کے دو گھنٹے بعد امریکہ نے بھی تیز ترین ٹیکنالوجی کا آغاز کیا۔


متعلقہ خبریں