ڈالر کی ذخیرہ اندوزی، حکومت کی ایف آئی اے کو فوری کارروائی کی ہدایت


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ  ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ  ڈالر جمع کرنے، خیالی کرنسی ٹریڈ کے خلاف آپریشن اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کچھ عرصے قبل ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے تھا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کراچی کے علاقے بہادرآباد میں واقع متحدہ کےعارضی مرکز کانام بھی حکم نامے میں شامل کیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی اسٹیٹ بینک کے نمائندوں سے ملاقات

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسٹیٹ بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرعلی شاہ نے ملاقات کی اور ڈالر کی قیمت کم کرنے اور ڈالر کی دستیابی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے، عمرہ کرنے جانے والوں سمیت طالب علموں کو ڈالر فروخت کیے جائیں کیونکہ اسی طرح  ڈالر کی کمی پر قابو اسی طرح پایا جاسکتا ہے۔ ملکی مفاد میں کرنسی ڈیلرز اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر عمل کریں۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی غرض سے آنے والوں کو ڈالر نہ فروخت کیا جائے۔ اس وقت ڈالر کی سپلائی پانچ ملین جبکہ ڈیمانڈ آٹھ ملین ہے۔


متعلقہ خبریں