سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

سونے کی قیمت  میں مسلسل  دوسرے روز بھی  کمی واقع  ہوئی ہے اور فی تولہ سونا  400 روپے کمی کے بعد  71 ہزار 600 روپے پر آگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے  کمی ہوئی اور  فی دس گرام سونا 61 ہزار 385 روپے ہوگیا ہے ۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ روز  200 روپے کی کمی کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت باہتر ہزار روپے پر آگئی تھی۔ اس طرح دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں  چھ سو روپے کمی ہوئی ہے ۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تین اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کےبعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہوگئی تھی۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں