پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا


راولپنڈی: جی ایچ کیو میں پاک فوج کے افسران کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آرمی افسران و جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ دو افسران، 24 جونیئر کمیشنڈ افسران اور 21 شہداء کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء کے اعزازات ان کے اہلخانہ کو دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ 63 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) جبکہ 85 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تقریب میں سینئر آرمی افسران نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں