سندھ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ٹاسک فورس کا قیام 

سندھ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ٹاسک فورس کا قیام 

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صوبائی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ٹاسک فورس قائم کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ ٹاسک فورس کل 12 ارکان پر مشتمل ہے جن کا تعلق سندھ اسمبلی سے ہے۔ رکن سندھ اسمبلی پیر مجیب الحق اس ٹاسک فورس کے کنوینر ہوں گے جبکہ باقی افراد ارکان میں شامل ہوں گے۔

رکن سندھ اسمبلی  خواجہ اظہار الحسن، سید عبدالرشید، محمد شیبر، گھانور علی خان اسران، ڈاکٹر سہراب خان سرکی، نند کمار گوکلانی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی ندا کھوڑو، محمد سلیم، محمد علی ملکانی، فرحت سیمن اور سروت فاطمہ بھی  اس فورس کا حصہ ہیں۔

بنیادی طور پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد اپنی آنے والی نسل کے لیے وسائل کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ اس وقت تیزی سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث وسائل ختم ہوتے جارہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ آنے والے نسل کے لیے وسائل نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں