پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے کے لیے جزوی طور پر فضائی حدود بحال


اسلام آباد: پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے لیے جزوی طور پر فضائی حدود بحال کردی۔

بین الااقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ثالثی پر پاکستان اور بھارت نے فضائی حدود کو ایک دوسرے کے طیاروں کے لیے جزوی طور پر بحال کیا ہے۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزین کی ہدایات پر پاکستانی سول ایوی ایشن نے اوور فلائی جزوی بحال کر دی۔ جس کے بعد انڈین ایئر لائن کا ایک طیارہ اے آئی 121 پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کےتمام ائرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والا طیارہ مسافر طیارہ ہے، سی اے اے کی جانب سے جزوی طور پر اوور فلائی کی اجازت کے لیے نیا نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ پاکستان بھی بھارت کی فضائی حدود جزوی طور پر استعمال کرسکتا ہے، دونوں ممالک کی فضائی حدود کو بین الااقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ثالثی پر بحال کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے 27 فروری کو کشیدگی کی وجہ سے فضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں