’ایم کیو ایم کی شناخت گولی، پی ٹی آئی کی گالی ہے‘


سکھر: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی شناخت گولی جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گالی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گولی اور گالی ساتھ مل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لانے والوں کی ساکھ بھی متاثر کی، الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے کسی کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم پر خطرہ مسلط کرکے یہ کہنا کہ ہماری ناجائز حکومت کو ختم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام چل پڑی ہے دس مارچ کرچکی اب پیپلزپارٹی شامل ہونا تو ہوسکتے ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان عوام کو بتائیں کہ پیسے کی قدر کس قدر گرادی ہے، عوام کو بتائیں اسٹاک مارکیٹ کیوں گری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر : عمران خان خود آؤٹ ہوئے ہیں، جعلی حکومت. جعلی مینڈیٹ کو ہم نہیں مانتے، ہم حکومت کے خلاف شروع دن سے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو احساس ہوگیا ہے کہ معاملہ حساس ہے، کھیل جب فکس ہو تو دنیا اسے تسلیم نہیں کرتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات کو عوام سمیت کسی نے بھی قبول نہیں کیا، عمران خان عوام کو یہ بتائیں کے پیسے کی بےقدری کس قدر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو خود پہلی وکٹ پر آؤٹ ہوگئے ہیں، ہم پہلے سے ہی تحریک میں موجود ہیں میڈیا کو ہم نظر نہیں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب احساس ہوگیا معمہ آسان نہیں، میں نہیں سمجھتا کے ریاستی ادارے اس قدر بے حس ہوں گے۔


متعلقہ خبریں