اسلام آباد ایئرپورٹ: یواے ای سفارتخانے کے آفیسر سے رائفل برآمد

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے آفیسر کے سامان سے رائفل برآمد ہوئی ہے۔ حکام نے بنا دستاویزات برآمد ہونے والی رائفل تحویل میں لے لی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پروٹوکول آفیسر کے پاس موجود رول کارپٹ میں رائفل چھپائی گئی تھی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ محمد افضل یو اے ای سفارتخانے کے آفیسر راشد سنان علی کو پروٹوکول دے رہا تھا۔

راشد سنان علی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے – 615 سے دنئی جا رہا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پروٹوکول آفیسر سے ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے برآمد ہونے والی رائفل کا لائسنس اور دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کیں تو وہ اس کے متعلق دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔

ایئرپورٹ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اے ایس ایف حکام نے رائفل تحویل میں لے لی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  میڈیا میں یو اے ای سفارتخانے کے مقامی پرٹوکول افسر کو رائفل لیجانے پر ائیر پورٹ پر روکنے سے متعلق  خبر نشر ہوئی۔ پروٹوکول افسر سے برآمد ہونے والی رائفل اسلحہ کے زمرے میں نہیں آتی بلکہ نایاب تھی۔
رائفل کے قانونی کاغذات بھی مکمل تھے۔ ائیرپورٹ حکام نے سہوا رائفل کو کارآمد اسلحہ سمجھا۔ سیکیورٹی حکام نے رائفل کا لائسنس بھی طلب کیا جس کی ضرورت نہیں تھی۔


متعلقہ خبریں