اسلام آباد میں پولن کی مقدار بڑھنے لگی

اسلام آباد میں پولن کی مقدار بڑھنے لگی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمات نے الرجی متاثرہ افراد کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دے دیا۔

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے پولن الرجی سے متاثرہ شہریوں کی صحت شدید متاثر ہوتی ہے۔  محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو باہر نکلتے وقت روزانہ نیا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی فضا میں پولن کی مجموعی مقدار 41 پزار ،مکعب میٹر کی انتہائی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ای ایٹ میں 6 ہزار 795 مکعب میٹر پولن ریکارڈ کی گئی جب کہ ایف ٹین میں 4 ہزار 465 مکعب میٹر، سیکٹر جی سکس میں 5 ہزار 613 مکعب میٹر اور سب سے زیادہ سیکٹر ایچ ایٹ میں 24 ہزار 723 مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں فری پولن الرجی کیمپس کا انعقاد

پولن جنگلی شہتوت اور پیلے پھولوں سے بیج نما پاؤڈر اڑنے سے پھیلتا ہے جب کہ دھوپ نکلنے اور ہوا چلنے سے پولن اُڑ کر الرجی کا باعث بنتا ہے۔

پولن الرجی

بہار کے موسم میں پھولوں کے ذرات جنھیں ہم زردانے بھی کہتے ہیں ہوا میں بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ زردانے بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور انہیں صرف مائیکرواسکوپ کی مدد سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ زردانے جب حساس لوگوں کے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو یہ جسم میں مختلف علامات پیدا کرتے ہیں۔ صبح 5 بجے سے 10 بجے تک بہت زیادہ مقدار میں زمینی سطح پر ہوتا ہے اسی طرح شام 5  بجے سے آدھی رات تک پولن کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

پولن الرجی کا موسم عموماً فروری کے آخری ہفتے سے شروع ہوکر مئی کے پہلے ہفتے تک رہتا ہے۔


متعلقہ خبریں