ملتان:ورچوئل کرنسی کے لین دین میں ملوث 6 تاجروں سے ٹیکس تفصیلات طلب


ملتان : آن لائن کاروبار خاص طور پر ورچوئل کرنسی ، پونزی اسکیم اور بٹ کوائنزکے لین دین میں ملوث 6تاجروں سے ٹیکس تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

انٹرنیٹ پر غیر قانونی تجارت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کا شکنجہ سخت کر دیا گیاہے ، ایف آئی اے نے ملتان اور فیصل آباد کے متعدد تاجروں کی ٹیکس تفصیلات آر ٹی او ملتان سے طلب کر لیں
ملتان میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں بزنس مین محمد آصف،ثاقب افتخار،محمد فاروق، سلیم جاوید، میاں عثمان رفت اور محمد عفان رفعت کے نام شامل ہیں۔مذکورہ  تمام افراد انٹرنیٹ پر بٹ کوائنز، ورچوئل کرنسی اور پونزی سکیم کی تجارت کرتے ہیں۔  ایف آئی اے نے آر ٹی او ملتان سے مذکورہ تمام افراد کی 5 سالہ ٹیکس تفصیلات طلب کیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر کاروبار دنیا بھر میں بہت پہلے سے شروع ہو چکا ہے، پاکستان میں بھی 2000ء سے انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن خرید و فروخت کا آغاز ہو چکا ہے، لیکن سوشل میڈیا کے اس قدر بڑھنے سے پہلے پاکستان میں آن لائن خرید و فروخت کا رواج اس قدر عام نہیں تھا، اسی باعث آن لائن کاروبار سے متعلق واضح اور مکمل قوانین موجود نہیں تھے، لیکن اب اس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے قوانین بھی بنائے جا رہے ہیں اور ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

ہم نیوز کی خبر کے مطابق چند ماہ قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن فراڈ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا تھا جو اس وقت تک 10 ہزار شہریوں کو لوٹ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ، چار ملزم گرفتار

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عبدالغفار نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ملزم آن لائن مارکیٹنگ کے ذریعے شہریوں کو چونا لگاتے تھے۔
ملزموں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، الیکٹرانک کرنسی اکاؤنٹس، ڈیبیٹ کارڈز، غیر ملکی کرنسی اور سمز برآمدہوئی تھے۔


متعلقہ خبریں