وفاقی بیورو کریسی میں ترقیاں، سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب

وفاقی بیورو کریسی میں ترقیاں، سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب

اسلام آباد:وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سیٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس طلب کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین ایف پی ایس سی حسیب اطہر کی زیر صدارت اجلاس اپریل کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

اجلاس میں مختلف سروسز گروپ کے افسران کو گریڈ 20اور21 میں ترقی دی جائے گی۔  اجلاس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے۔ اس سے قبل سال 2019 کاپہلا ہائی پاوربورڈ  بھی ہوچکا ہے۔  اسی سال کا پہلا سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جبکہ دوسرا ہائی پاور اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیںایف بی آر میں 22 افسران کی ترقی

میڈیا ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی اختیاراتی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مشیر اسٹیبلشمنٹ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹو، پولیس، انفارمیشن ،فارن سروس ،سیکر ٹریٹ سمیت دیگر گروپس پر غور کیا گیا۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے 7 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کا فیصلہ ہوا۔


متعلقہ خبریں