نصرت شہباز، تہمینہ درانی کےخلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ

آمدن سے زائد اثاثہ جات، نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ

آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں سابق وزیراعلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاور تہمینہ درانی کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ دورانی کیخلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری  دے دی ہے۔

چیرمین نیب نے شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کیخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اور تہمینہ دارنی کیخلاف آمدن سے زایداثاثہ جات پرانکوائری کی گئی۔

شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ دارانی کو کروڑوں روپے مالیت کےاثاثے تحفے میں دئیے۔شہباز شریف دوران تفتیش اپنی اہلیہ تہمینہ دارنی کو تحفے میں دی جانے والی پراپرٹیز سے متعلق مطمئن نہیں کرسکے۔

نیب ذرائع سے حاصل دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے اپنی اہلیہ تہمینہ درانی  کو 5 کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار کی رقم تحفے میں دی ۔ شہباز شریف کیجانب سے یہ رقم  2013 سے 2018 کے درمیان مختلف ٹرانزیکشن کے ذریعے منتقل کی گئی۔

 

 

 

شہباز شریف نے تہمینہ دارانی کو گوادر، مری اور ہری پور میں 6 قیمتی جائیدادیں بھی  تحفےمیں دیں۔ شہباز شریف نے تہمینہ دارنی کو ڈی ایچ اے فیز 5 میں ایک لگژری گھر بھی تحفے میں دیاہے

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سوشئیرز کی مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:حمزہ شہباز: اثاثوں سے زیادہ خطرناک ڈھائی ارب کا معاملہ ہے، محمد مالک

96 ایچ ماڈل ٹاون اور مری کی رہائش گاہیں بھی سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام ہیں، نصرت شہباز کے نام قصور اور فیروز والا میں 810 کنال قیمتی زرعی اراضی بھی  ہے۔

یہ بھی پڑھیے:نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری کھول دی


متعلقہ خبریں