امریکہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے دیا

امریکہ کی ایرانی انقلابی گارڈز پاسدران انقلاب کو دہشت قرار دینے کی تیاری

فوٹو بشکریہ الجزیرہ


واشنگٹن: امریکہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پوپمیو نے  پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایران پر دباو بڑھاتے رہیں کیونکہ ایران دہشتگردوں کی حمایت کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

امریکی جریدے وال سٹریٹ کے مطابق پابندیوں میں سب سے اہم ایران کے اثاثوں کو منجمند کرنا ہوگا۔ جبکہ دو اعلیٰ امریکی حکومتی ذرائع نے نام مخفی رکھتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ امریکہ پاسداران انقلاب کے بعض اہلکاروں کو پہلے ہی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔ پاسداران انقلاب پر شام میں بشارالاسد لبنان میں حزب اللہ اور فلسطین میں حماس کی معاونت کا الزام ہے۔

امریکی اقدامات کے جواب میں ایران نے بھی امریکی افواج کو دہشتگردی کی لسٹ میں ڈالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ امریکہ نے کسی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔  امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ایران کے پاسدارن انقلاب نے شام میں باغیوں کے خلاف بشارالاسد حکومت کا ساتھ دیا تھا۔ لبنان حکومت میں شامل تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں میں مدد کی تھی اور فلسطین کی تنظیم حماس کی بھی معاونت کی ہے۔

ناقدین نے امریکہ کو خبر دار کیا ہے کہ امریکہ کے ایسے اقدام کے جواب میں امریکہ مخالف حکومتوں کی جانب سے اسی قسم کی کارروائی امریکی افواج اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے خلاف کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکہ نے جنگ چھیڑی تو اسے ختم ایران کرے گا، ایرانی جنرل

ہم نیوز کی خبر کے مطابق گزشتہ برس ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم  نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں انہیں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے جنگ چھیڑی تو اسے ختم ایران کرے گا۔
ایران کے شہر ہمدان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کو حکومت سنبھالے ایک برس ہو چکا ہے لیکن وہ اب بھی کسی جواری کی طرح بات کرتے ہیں، اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی کی زبان استعمال کرنی ہے تو اسے ایرانی صدر کی بجائے میرے ساتھ بات کرنی چاہیے۔

واضح رہے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے سے الگ ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، اس سے قبل امریکہ کی جانب سےایران پر معاشی پابندیاں بھی عائد کی جاچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں