فٹبال میں خدمات کا اعتراف، کرشمہ علی کا نام فوربز میں شامل


انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی چترال کی کرشمہ علی کو فوربز ایشیا کی انڈر 30 شخصیات میں شامل کر لیا گیا۔

بین الاقوامی جریدے فوربز نے ایشیا کی ٹاپ تھرٹی اسپورٹس اور انٹر ٹینمنٹ کی انڈر تھرٹی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

فٹبال میں خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی جریدے نے قومی فٹبالر کرشمہ علی کو پہچان دی ۔

21 سالہ کرشمہ قومی سطح کے ایونٹ سے اوپر آئیں اور پھر انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ کرشمہ علی نے چترال میں ویمن اسپورٹس کلب کی بنیاد بھی رکھی۔

کرشمہ علی کے علاوہ چار مزید پاکستانیوں کو مختلف شعبہ زندگی میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر فوربز کی انڈر 30 شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

27 سالہ احمد رؤف عیسیٰ جو کہ پاکستان کی ای کامرس کی دنیا کی ایک بڑی ویب سائٹ کے شریک فاؤنڈر ہیں، ان کا نام بھی فوربز کی فہرست میں شامل  ہے۔

ان کے علاوہ لیلی قصوری، زینب بی بی، زین اشرف مغل اور روشنی رائڈز کے نام شامل ہیں۔

لیلیٰ قصوری کو پانی سے متعلق خدمات انجام دینے پر اس فہرست میں شامل کیا گیا، جبکہ زینب بی بی نے گرین اینرجی کے میدان میں نت نئے تجربات کئے جنہیں سرہانے کے لئے فوربز نے انہیں اپنی اس فہرست میں شامل کیا ہے۔


متعلقہ خبریں