آرمی چیف سے امریکی کورنیل یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کی ملاقات



راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج امریکہ کے کورنیل یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ امریکی طلباء نے پاکستان کو پرامن ملک قرار دیا اور دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے تجربات شئیر کیے۔

آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی طلباء کا کہنا تھا کہ پرامن اور خوبصورت پاکستان کی حقیقت اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں۔

طلباء سے ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان اورپائیدار امن کے سفر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا ہر شعبے میں اہم کردار ہوتا ہے اور نوجوان ہی مستقبل کی قیادت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر قیادت نے قوم کا حصہ ہونے کے ناطے قومی ترقی میں اپنا کردارادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کا کریڈٹ جونیئر قیادت کی بہادری اور جذبے کو دیا۔

امریکی یونیورسٹی کے طلباء نے لاہور، وادی ہنزہ، اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔


متعلقہ خبریں