ہرجانہ کیس: خواجہ آصف کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا جس میں ٹرائل کورٹ کے عبوری حکم نامے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

خواجہ آصف نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ماتحت عدالت میں عمران خان کے ہرجانے کا جواب جمع کرایا تاہم جواب کا کچھ حصہ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائی کورٹ ماتحت عدالت کو پورا جواب ریکارڈ پر لانے کی ہدایت جاری کرے۔

خواجہ آصف کا درخواست میں مؤقف تھا کہ ہرجانہ کیس کو کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کیا جائے۔ درخواست میں وزیر اعظم عمران خان کو  فریق بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے خواجہ آصف کو 10 ارب روپے کا ہرجانہ نوٹس بھیج رکھا ہے۔ سات برس قبل 2012 سے اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ میں کیس زیرالتوا ہے۔

عمران خان کا موقف ہے کہ خواجہ آصف کے الزامات سے دنیا بھر میں بدنامی ہوئی، خواجہ آصف نے شوکت خانم اسپتال کیخلاف توہین آمیزبیانات دیئے۔

عمران خان کے نوٹس میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے شوکت خانم پر منی لانڈرنگ کے الزامات بھی عائد کئے۔


متعلقہ خبریں