ہم نیوز کے اشتراک سے تین روزہ جہلم فیسٹیول جاری


ہم نیوز کے اشتراک سے جہلم میں تین روزہ جشن جہلم فیسٹیول جاری ہے جس کا آج دوسرا دن تھا۔

فیسٹیول کے آغاز میں طلبہ و طالبات نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ فیسٹیول میں جہلم کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے ملی نغموں پر پرفارمنس کے ذریعے پاکستان سے پیار کا اظہار کیا۔

بچوں نے ملی نغمے گا کر ناظرین سے خوب داد وصول کی۔

فیسٹیول کے دوسرے روز نامور گلوکارہ بختاور نے مختلف زبانوں میں روایتی گیت پیش کئے، اس کے علاہ مقامی گلوکاروں نے سرائیکی زبان میں روایتی گیت اور رقص پیش کرنے کا بھی شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

فیسٹیول میں جہلم اور گردونواح کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے ملی نغموں پر پرفارمنس کے ذریعے پاکستان سے پیار کا اظہار کیا اور ناظرین سے خوب داد وصول کی۔

جشن میں مزاحیہ اسکٹس بھی پیش کیے گئے جن سے ناظرین خوب لطف اندوز ہوئے۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر فیسیٹول میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ جہلم میں اتنا بڑا میلہ لگا، ورنہ ایسے میلے صرف بڑے شہروں کی ہی روایت بن گئے تھے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے کی ہوسٹ شفاء یوسفزئی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ جشن جہلم فیسٹیول جیسے پروگرامز چھوٹے شہروں کی عوام کی انٹرٹینمنٹ کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نور الحسن، انکل سرگم، عارف لوہار اور دیگر ثقافتی پرفارمنسز شاندار تھیں جبکہ فیسٹیول کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ اس میں انٹری فری تھی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں