پشاور: مائیکرو بیالوجی کے کم عمر ترین پی ایچ ڈی اسکالر چل بسے


پشاور: مائیکرو بیالوجی کے کم عمر ترین پی ایچ ڈی اسکالر برین ٹیومر کے باعث پشاور کے نجی اسپتال میں چل بسے۔

تریالیس سالہ نفیس باچا جامعہ پشاور میں ایسویسی ایٹ پروفیسر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ پی ایچ ڈی اسکالر چار دن زیر علاج رہے۔

مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے نفیس باچا نے 2009 میں فرانس سے پی ایچ ڈی کی۔ نفیس باچا پاکستان ایتھیکل کمیٹی اور کے پی سیکشن بورڈ کے رکن تھے۔

قابل اسکالر کاریسرچ ورک 29 بین الاقوامی جرنلز کی زینت بنا۔

ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر کی بیماری میں تعاون اور مالی امداد نہ کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی یونیورسٹی انتظامیہ نے تردید کی ہے۔

نفیس باچا کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان بٹ خیلہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں