پشاور بی آر ٹی: آزمائشی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق


پشاور میں ریپیڈ بس روٹ پر افتتاح سے قبل ہی حادثہ ہوگیا۔ حیات آباد میں خاتون آزمائشی بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔

پشاور پولیس کے مطابق خاتون روٹ کا کراسنگ پوائنٹ پارکر رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔

دوسری جانب واقعے پر صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

صوبائی حکومت نے غمزدہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ بی آرٹی کی آزمائشی سروس بھی واقعے کے بعد بند ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پشاور کی بی آر ٹی گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح پھر تاخیر کا شکار

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سب سے بڑے پراجیکٹ میں انسپکشن ٹیم نے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کی تصدیق کی ہے۔

ہم نیوز پر رپورٹ ہونے والی خبر کے مطابق پراجیکٹ میں غریب عوام کے  ٹیکس کے پیسے کو بی آر ٹی پر ضائع کیا گیا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بی آر ٹی کی ناقص منصوبہ بندی کی گئی اور اس کے ڈیزائن پراجیکٹ کے کام میں بھی غفلت برتی گئی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے انسپکشن ٹیم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران رحمان کو عہدے سے الگ کردیا۔


متعلقہ خبریں