کراچی ائیرپورٹ؛کسٹم انٹیلی جنس حکام کی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جرمنی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس حکام نے بروقت کارروائی کر کے  اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی آنے والی غیر ملکی خاتون سے ممنوعہ 11 ہزار انجکشن ملے ہیں جن کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

حکام نے انجکشن اپنے قبضے میں لے کر خاتون کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ اسلام آباد ماڈل کسٹمز نے وفاقی دارالحکومت کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کر کے ممنوعہ نشہ آور ایکسٹیسی گولیاں ہالینڈ سے پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

کلیکٹر کسٹمز سیما رضا کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کروڑوں روپے مالیت کی نشہ آور ادویات انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے اسمگل کی جارہی ہیں۔

اطلاع پر ہالینڈ سے بک ہونے والے ایک پارسل کو کھولنے پر 20 ہزار نشہ آور ایم فیٹامائن گولیاں برآمد کر لیں گئیں جن کا وزن نو کلو وزنی ہے۔

برآمد کی گئی ایٹیسی کی ایک گولی کی قیمت ساڑھے تین سے چار ہزار روپے ہے، قبضے میں لی گئی گولیوں کی مجموعی قیمت سات کروڑ سے زائد ہے۔

قبضہ میں لی گئی گولیاں راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں سپلائی کرنے کے لیے بذریعہ پارسل منگوائی گئی ہیں جبکہ پارسل سپلائی کرنے والے اسلام آباد کے رہائشی کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز کا محمد اشفاق احمد خان کا کہنا ہے کہ پارسل نیدرلینڈ کے کیوین کے نام سے بھیجا گیا ہے جسے بحریہ ٹاؤن میں کاشف خان نامی شخص کے نام پر بھیجا گیا تھا۔

کسٹمز نے متعلقہ اداروں سے رابطے کے بعد پارسل بھیجنے والے نیدرلینڈ کے باشندے کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ وصول کرنے والے شخص سے تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں