بریانی کھا کر دنیا کی بہترین ٹیموں کیخلاف نہیں کھیلا جاسکتا، وسیم اکرم



لاہور: سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دس سال میں قومی کرکٹ کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا،بریانی کھا کر دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف نہیں کھیلا جاسکتا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان نے بورڈ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو اچھا کھیلے اس کی پلیٹ میں بوٹی ہو اور اچھا نہ کھیلے اسے سادہ چاول دے دو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے قومی ٹیم کو کوئی بھی بہتر بلے باز نہیں ملا۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد عامر بےشک پچھلے کئی میچوں میں وکٹیں حاصل نہیں کرسکے، وہ اب بھی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں۔

یہبھی پڑھیں: اب کپتان کی تبدیلی کا وقت نکل چکا ،وسیم اکرم

وسیم اکرم نے کہا کہ محمد حسنین کو موقع دینا سمجھ داری تھی،وقار یونس اور میں بھی چھوٹی عمر میں ٹیم کا حصہ بنے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ  2019 کا ورلڈ کپ 1992 کی طرز پر ہو رہا ہے اور پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میچ کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیئے کوالٹی کرکٹ کو پروان چڑھائیں، دس سال کے بعد اب کرکٹرز کے پاس بورڈ آیا ہے، امید ہے نظام بہتر ہوگا۔


متعلقہ خبریں