اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش

پنجاب اور بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد سمیت  ملک  کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ملکہ کوہسار مری شہر اور گردونواح، ساہیوال، ہڑپہ، کمیر، نورشاہ، اٹک، اوکاڑہ، نوشہرہ، کمالیہ، سرگودھا، صوابی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، بھیرہ اور جھنگ میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کالاباغ اور گردونواح میں ژالہ باری اور بھکر اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری  ہوئی جبکہ جھنگ تیز آندھی کے باعث فضاء میں گرد و غبار چھا گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدت برقرار، مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ  دو روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

مری بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا راج بھی رہا۔ بارش کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں گرمی میں کمی ہوگئی۔

کئی علاقوں میں بارش کے باعث بجلی بھی غائب ہوگئی اور فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

واضح رہے اپریل کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی نے بھی زور پکڑ لیا تھا تاہم بارش اور آندھی کے باعث اس کا زور ٹوٹ گیا ہے اور ملک بھر میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ گرمی سے پریشان شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہرے پر بھی رونق آگئی۔


متعلقہ خبریں