آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکینزی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکینزی نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جیو اسٹرایٹیجک صورت حال اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، آرمی چیف سے ملاقات

واضح رہے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  امریکہ کے کورنیل یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ امریکی طلباء نے پاکستان کو پرامن ملک قرار دیا اور دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے تجربات شئیر کیے۔

آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی طلباء کا کہنا تھا کہ پرامن اور خوبصورت پاکستان کی حقیقت اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں۔

طلباء سے ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان اورپائیدار امن کے سفر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا ہر شعبے میں اہم کردار ہوتا ہے اور نوجوان ہی مستقبل کی قیادت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر قیادت نے قوم کا حصہ ہونے کے ناطے قومی ترقی میں اپنا کردارادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کا کریڈٹ جونیئر قیادت کی بہادری اور جذبے کو دیا۔


متعلقہ خبریں