ڈالر کی مصنوعی مانگ میں اضافے پر حکومتی اداروں کی کارروائی

فوٹو: فائل


لاہور: ڈالر کی آرٹیفیشل ڈیمانڈ بڑھانے اور روپے کی قدر گرانے پر حکومتی ادارے حرکت میں آ گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بینکگ سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کی۔

ایف آئی اے کے مطابق حکومتی اداروں کی جانب سے حوالا، ہنڈی، اور منی لانڈرنگ سمیت ڈالر کا غیر قانونی زخیرہ کرنے پر مختلف منی اکسچینجرز پر چھاپے مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران دو  افراد گرفتار کیے گئے جبکہ  منی لانڈرنگ اور حوالا ہنڈی میں استعمال ہونے والا غیر ریکارڈ یافتہ پیسہ قبضے میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی چھ مختلف ٹیموں نے مجموعی طور پر چار کروڑ سے زائد رقم برآمد کر لی ہے۔ ملزم حسن غلام غوث اور عمر ڈار کو گرفتار کر کے ڈی ڈی منی ایکسچینج کےخلاف دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں حکومتی پالیسی کے پیش نظر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور وقار عباسی کے احکامات پر کی گئیں۔

واضح رہے کچھ روز قبل وفاقتی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں