کراچی :کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب گڑھے میں گر کر تین مزدور جانبحق

کراچی :کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب گڑھے میں گر کر تین مزدور جانبحق

کراچی :کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب گڑھے میں گر کر شدید زخمی ہونے والے  تین افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع گڑھے میں گرنے والے تینوں افراد  مرغیوں کی غذا بنانے والی فیکٹری میں مزدور تھے۔

جاں بحق افرادکی شناخت اقبال الدین ،درویش اورضرب علی کے نام سے کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے مالک محمد امین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایک مزدور گرا تھا اسے بچانے تینوں ٹینک میں اترے۔ ایک مزدور بیہوش ہوا اور تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تینوں مزدوروں کا آبائی تعلق چترال سے تھا۔پوسٹ مارٹم کے بعد قانون کے مطابق فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی: فیکٹری حادثے میں ہلاکتوں کے معاملے پر مقدمہ درج

یاد رہے گزشتہ برس کراچی کے علاقہ  لانڈھی میں ایک فیکٹری کی بھٹی میں گیس کے دھماکے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعدیہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ کمپنی انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث پیش آیا۔

موقع پر پہنچنے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بھٹی میں گیس کا پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

واضح رہے کہ ابتدا میں اسے بوائلر پھٹنے کا دھماکہ بتایا جارہا تھا تاہم بعد میں حکومت سندھ کے محکمہ صنعت کے چیف انسپکٹر کی رپورٹ نے واقعہ کا رخ یکسر موڑ دیا تھا۔

چیف انسپکٹر کی ابتدائی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ  فیکٹری میں بوائلر موجود ہی نہیں تھا اور حادظے کی وجہ بھٹی میں گیس کا زائد پریشر بنی جس کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔

اس حادثے  جھلس کر سات افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ چھ افراد نے اسپتال میں دوران علاج یکے بعد دیگرے دم توڑ دیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عامر، سلیم، شادمان، عمران، خالد اور عنایت شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان  بھی کیاتھا۔


متعلقہ خبریں