اسٹاک مارکیٹ،  100 انڈیکس 600 پوائنٹس کمی سے 36921 پر بند



کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا،  100 انڈیکس 600 پوائنٹس کمی سے 36921 پر بند ہوا جبکہ 4 ارب روپے مالیت کے 10.96 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 224 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 296 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس 37 ہزار 551 پر ہوا تھا

ابتدائی چار گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 37,522,000 شیئرز کی لین دین ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں عالمی بینک کی رپورٹ میں  پاکستانی معیشت کی مایوس کن منظر کشی

ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے۔

گزشتہ ہفتہ بھی مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ گزشتہ ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے تاہم کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 5 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ہوا تھا۔

جمعہ کو کاروبار کے دوران 16 کروڑ سے زائد شئیرز کے سودے ہوئے جب کہ کاروبار کیے گئے شئیرز کی مالیت چار ارب سے زائد رہی۔

گزشتہ ہفتہ جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 506 پوائنٹس کمی سے 37516 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ بدھ کو بھی مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا اور 100 انڈیکس میں 13 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 319 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں 165 میں منفی اور 127 میں مثبت کاروبار ہوا جب کہ گزشتہ روز ڈالر کی اڑان بھی اونچی رہی۔


متعلقہ خبریں