لاہور:بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور:میڈیکل رپورٹ میں شوہر کا بیوی پر تشدد ثابت

فائل فوٹو


لاہور میں ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے بیوی پر تشدد کرنے اور سر کے بال اتارنے والے ملزموں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے بیوی پر تشدد کرنے اور سر کے بال اتارنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزم شوہر میاں فیصل اور اسکے ملازم راشد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیاء نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے وکیل رضا صادق نے عدالت میں دلائل دیے

ملزمان کے وکیل نے استدعا کی کہ مقدمہ میں دفعات قابل ضمانت ہیں عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔

مدعیہ کے وکیل نے کہا ملزم میاں فیصل نے اپنی بیوی  کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ملزم نے دوستوں کے سامنے رقص نہ کرنے پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال بھی کاٹ ڈالے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈیفنس سی کی رہائشی خاتون نے چار سال قبل ملزم سے  پسند کی شادی کی تھی۔ پراسیکیوٹر نے کہا ملزم کیخلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، ملزم کے خلاف اسکی متاثرہ بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:رقص نہ کرنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد

متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اسکا شوہر فیصل 24 مارچ کو دو دوستوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور نشے کی حالت میں تھا۔شراب پینے کا شوہر نے مجھے بھی کہا اور میں نے انکار کیا۔۔دوستوں کے چلے جانے کے بعد شوہر نے پانی کے پائپ سے پاؤں باندھ کر تشدد کیا۔اس واقعے کو تین میرے ملازمین نے بھی دیکھا۔عدالت ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے دلائل سننے، میڈیکل رپورٹ دیکھنے اور مدعیہ کے بیان کی روشنی میں ملزمان میاں فیصل اور راشد کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا


متعلقہ خبریں