وزیر اعظم آفس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا


اسلام آباد: وزیر اعظم آفس کی چھٹی منزل پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

وزیراعظم  کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کے مطابق وزیراعظم آفس میں آتشزدگی کے دوران کسی قسم کے کاغذات یا ریکارڈ نہیں جلا، آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

یوسف بیگ مرزا نے کہا آگ تیسرے فلور کے ڈک سے تاروں کے ذریعے چھٹے فلور تک پہنچی۔ وزیراعظم اس وقت دفتر میں موجود تھے۔وزیراعظم نے آگ کی نوعیت دریافت کی، آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے عمارت خالی کرائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم آفس سے روانہ ہو گئے تھے

انہوں نے کہا ابھی تحقیقات ہونگی تو آگ لگنے کی وجہ سامنے آئے گی۔ بظاہر یہ شاٹ سرکٹ سے واقعہ ہوا ہے،ابھی تک کسی ریکارڈ کے جلنے کی اطلاع نہیں ملی

یوسف بیگ مرزا نے کہا باتھ روم سے دھواں نکلا تو آگ کا معلوم ہوا۔واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی مزید تفصیل بتائی جا سکتی ہے۔

آگ لگنے کے فوری بعد ایمرجنسی آلارم بجا دیئے گئے اور وہاں ہر موجود تمام عملے کو آفس سے نکال دیا گیا۔

 وزیراعظم عمران خان کو آگ لگنے کی اطلاع اجلاس کے دوران دی گئی

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کو آگ لگنے کی اطلاع ایک اجلاس کے دوران دی گئی۔وزیراعظم عمران خان پانچویں فلور پر اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، وزیراعظم عمران خان نے آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد بھی اجلاس جاری رکھا۔وزیراعظم نے اجلاس کا ایجنڈا مکمل کیا اور اسکے بعد اپنے دفتر سے روانہ ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گیس کی لائن کو بند کردیا گیا تھا جبکہ وزیر اعظم آفس کے سامنے کی سڑک کو سپریم کورٹ سے بند کردیا گیا۔

آتشزدگی سے متعلق وزیراعظم ہاؤس کو لکھا گیا مراسلہ  ہم نیوز نے حاصل کر لیاہے۔

مراسلہ محکمہ ای اینڈ ڈی ایم کی جانب سے وزیر اعظم آفس کو بھیجا گیا۔ مراسلے میں  آتشزدگی سے بچائو کے لیے عمارت کے اندر ناکافی انتظامات کی نشاندھی کی گئی۔

ناکافی انتظامات کی نشاندھی سال 2017 میں کی گئی تھی۔  مراسلے میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم آفس کو 6 بار پہلے بھی آگ سے بچاؤ کے لیے انتظامات کی یاددہانی کرائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں