معروف امریکی گلوکارہ، عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح


معروف ہالی وڈ اسٹار جاڈا اسمتھ پاکستانی گلوکاروں کی مداح نکلیں ۔جاڈا اسمتھ  نے عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کا گانا شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اس شاہکار کو سننے کی فرمائش کردی ۔ امریکی گلوکارہ نے لکھا  کہ وہ صوفی میوزک سننا بہت پسند کرتی ہیں جو کہ بہت خوبصورت ہے۔

پاکستان کے گلوکاروں کا دنیا پر راج کرنا کوئی نئی بات نہیں،اور جب بات ہو عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی تو دونوں جب ایک ہی ساتھ سروں کے جادوجگائیں تو کوئی ایسا دل نہیں ہو گا جن پر ان کی آواز کا جادو نہ چلا ہو۔

ہالی ووڈ اسٹار جیڈا اسمتھ ادکارہ اور گلوکارہ ہونے کے ساتھ معروف اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ بھی ہیں۔ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے کوک اسٹوڈیو کے گانے کو شیئر کیاہے۔

پوسٹ میں انہوں نے لکھا ‘عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان صوفی میوزک کے لیے میری دو پسندیدہ آوازیں ہیں، گانا چھاپ تلک کو یوٹیوب پر جاکر دیکھیں، جو کہ بہت خوبصورت ہے’۔

انہوں نے ان دونوں گلوکاروں کو اپنا پسندیدہ قرار دیا۔ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے جاڈا کے خیالات کو خوب سراہا۔

اردو نہ سمجھنے والے افراد نے بھی اس پوسٹ اور اس پوسٹ میں شئیر کیے گئے گانے کو سراہا ہے ۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ زبان تو نہیں سمجھ پارہی مگر اس کی روح اور نبض کو محسوس کررہی ہوں، ایسی موسیقی خوبصورت ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں